مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کارش ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح برف سے ڈھکی ہوئی اس جنت بینظیر وادی کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ رہے ہیں ہفتہ وار تعطیلات کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو طلباء وطالبات کے گروپ،سیاح فیملیاں اور منچلے مری پہنچ گئے اور بر ف سے ڈھکے ہوئے کوہساروں اور برف کے بنائے مجسموں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور مری کے خنک اور دلکش موسم سے جہاں لطف اندوز ہوتے رہے وہاں اس خوبصور ت وادی میں گزارے ہوئے حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے ۔مال روڈ سمیت دیگر سیاحتی مراکزپر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا جس سے مری کے کاروبار پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
مری میں سیاحوں کارش، دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہونے لگے
Dec 17, 2017