کراچی(علی عباس) وزیرریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے خسارہ پر قابو پالیا گیا ہے۔رواں سال میں ریلوے کو 40ارب کی آمدنی ہوئی۔ 2018ء میں 50ارب کی آمدنی ہوگی وہ ڈی ایس آفس میں ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دے رہے تھے اس موقع پر ریلوے سی ای او جاویداور سی این ای انصراللہ ‘ انوراور ڈی ایس کراچی اعجاز بڑرو بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ مہران ایکسپریس کا افتتاح فروری میں ہوگا جوکہ کراچی حیدرآباد کے درمیان چلے گی سرکلر ریلوے کا ٹھیکہ چین کی کمپنی کو دیا گیا ہے یہ کمپنی ریلوے ٹریک بھی اپ گریڈ کررہی ہے جس کے بعد ریلوے کو 100سال تک خسارہ نہیں ہوگا۔ سرکلر ریلوے پر وفاق اور حکومت سندھ ایک ٹریک پر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کراچی سے 13مسافرگاڑیاں اور12مال گاڑیاں چل رہی ہیں اگلے سال مزید تین مال گاڑیاں چلائیں گے 2013ء میں ایک مال گاڑی نہیں چلتی تھی۔