لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سٹیج ادکارہ سپنا پر تشدد کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے اسٹیج ادکارہ سپنا کی فرانزک رپورٹ طلب کر لی۔ ملزم حمزہ اور شہریار پر سپنا کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اخیار کیا کہ سپنا نے بلیک میل کرنے کے لیے مقدمہ درج کروایا۔پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کروایا۔