شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹین لیگ میں پختونز اور کیرالہ کنگز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سیمی فائنلز اور فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پہلے پلے آف میچ میں پختونز نے بنگال ٹائیگرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ بنگال ٹائیگریز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے ۔ڈیلپورٹ نو ‘چارلس اٹھائیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ملرنے چھبیس گیندوں پر68رنز بنائے جن میں سات چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔ براووانیس رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ڈاسن اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پختونز نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ تمیم اقبال آٹھ ‘احمد شہزادسترہ گیندوں پر اڑتیس ‘شاہد آفرید ی دس گیندوں پر تئیس ‘فخر زمان گیارہ گیندوں پر اکتیس جس میں چار چھکے شامل تھے پر آئوٹ ہوئے ۔ سمتھ نو اور ڈاس پانچ گیندوں پر انیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ڈی لانگی ‘محمد نوید ‘انور علی اور ظہیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ دوسرے پلے آف میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹیم سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ ٹیم سری لنکا نے تین وکٹوں پر 112رنز بنائے ۔ کپتان دنیش چندی مل اڑتیس ‘مونا ویرا پندرہ ‘راجا پکسا چھبیس اور جے سوریا ایک رن پر آئو ٹ ہوئے ۔ رابوکویلا بیس رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ سہیل تنویراور ایمرٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کیرالہ کنگز کو آٹھ اوورز میں 91رنز کا ہدف ملا جو 6.1اوورز میں دو وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ والٹن 47رنز جس میں دو چھکے اور سات چوکے جبکہ کیرن پولارڈ بارہ گیندوں پر 40رنز بنائے جس میںچھ چھکے شامل تھے ۔پریرا اور میڈا شانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کیرن پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ تیسرے پلے آف میچ میں مراٹھا عریبئنزنے پنجابی لیجنڈز کو 15رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ مراٹھا عریبئنز نے چھ وکٹوں پر 130رنز بنائے ۔ ریلی روسو نے 67رنز بنائے جس میں چھ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ۔فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پنجابی لیجنڈز تین وکٹوں پر 116رنز بناسکے ۔، لیوک رانچی نے 56‘شعیب ملک ستائیس ‘عمر اکمل تین رنز بناسکے ۔محمد عامر اور براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ریلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔