بین الصوبائی گیمز : 545 کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس شروع

لاہور(نمائندہ سپورٹس) دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب کے زیراہتمام نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے گئے ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے 545کھلاڑیوں کی کوچنگ کیلئے تربیتی کمپیس شروع ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کوچز کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے اب وہ دور نہیں رہا کہ روایتی ٹریننگ سے میڈلز جیتے جا سکیں۔اب ٹیکنالوجی کا دور ہے اس لئے جدید تقاضوں کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن