لاہور(سپورٹس ڈیسک) پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم، تیسرے روز چار وکٹوں پر 549سکور بنا کر انگلینڈ پر 146 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پرتھ ٹیسٹ بھی مہمان انگلینڈ کے ہاتھ سے نکلنے لگا، تیسرے روز کینگروز بلے باز چھا گئے۔ کپتان سٹیون سمتھ نے ڈبل سنچری سکور کی، انہوں نے 229 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔مچل مارش نے بھی کپتان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور کیرئیر کی پہلی سنچری سکورکی، انہوں نے ناقابل شکست181 رنز بنائے۔ کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 4 وکٹوں پر549 رنز بنا کر146 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے تھے۔