قائداعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ: سوئی ناردرن گیس نے لاہور بلیوز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے مرحلے میں ایک میچ کا فیصلہ دوسرے دن ہی ہو گیا ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ نے لاہور بلیوز کو چھ وکٹوں سے ہر ادیا ۔ سوئی ناردرن گیس کو جیت کیلئے صرف 68رنز کا ہدف ملا جو چار وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ اظہر علی چھبیس ‘علی وقاص نو ‘خرم شہزاد تیرہ اور اسد شفیق دس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ افتخار احمد چھ اور محمد رضوان چار رنز پر ناقابل شکست رہے ۔اعزاز چیمہ نے چار وں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل لاہور بلیوز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف ستر رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔وقاص سلیم اٹھارہ ‘رضا علی ڈار بارہ ‘اور سعد نسیم تیرہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔محمد عباس نے چھ ‘سمیع اللہ خان اور عزیز اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ لاہور بلیوز کے اعزاز چیمہ نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں ۔ سوئی گیس کے محمد عباس نے میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ حبیب بینک کے 226رنز کے جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم پہلی اننگز میں 172رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنا لئے ہیں ۔ واپڈا کے 232رنز کے جواب میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم 160رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ واپڈ ا نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنا لئے ہیں ۔خان ریسرچ لیبارٹریز کے 151رنز کے جواب میں یونائٹیڈٖ بنک کی ٹیم 283رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کے آر ایل نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنالئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن