دبئی میں فکسنگ کی پیشکش ہو ئی: ذوالقرنین حیدر کا نیا دعویٰ

Dec 17, 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے نیا دعوی کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دبئی میں انھیں پھر سے فکسنگ کی آفر ہوئی، فکسر کی جانب سے انہیں جان کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔وکٹ کیپر اور بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ منو اور وزیر نامی فکسرز نے مجھے آفر دی۔ ذوالقرنین نے آئی سی سی اور پی سی بی کو بھی معاملے سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ انھوں نے آرمی چیف سے سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ذوالقرنین حیدر کو اس سے پہلے 2010 میں فکسرز نے آفر کی تھی۔

مزیدخبریں