پاکستان سنگاپور کو ہرا کر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنگاپور کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ، تاہم پاکستان نے سنگاپور کو سخت مقابلے کے بعد 63 کے مقابلے 75 گولزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان کی طرف سے محمد اختر اور عابد علی نے بہترین کھیل پیش کیا۔چیمپئن شپ کے فائنل میںآج پاکستان کا مقابلہ روایتی حر یف بھارت سے ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 44 کے مقابلے47 گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان ٹیم بھی اپنے پول میں ناقابل شکست رہی ۔ گرین شرٹس نے ہانگ کانگ ‘ملائیشیا سمیت دوسری ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ ْقومی ٹیم کی قیادت محمد اختر کر رہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں صمد مسعود نائب کپتان ‘علی رضا فرید‘عثمان بشیر ‘محمد خورشید‘محبوب شاہ ‘؛رانا زاہد ‘یاور خان ‘عابدعلی انصاری ‘معصوم عباس ‘حارث کمال ‘محمد رضوان ‘نصیب رضا پر مشتمل ہے جبکہ محمد زہیر ریزرو کھلاڑی ہیں ۔ انوار احمد انصار کوچ جھکہ یاسر احمد اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ قومی ٹیم نے گزشتہ سال ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ۔ گرین شرٹس موجودہ ایونٹ میں ناقابل شکست ہے ۔ رائونڈ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو اکتالیس کے مقابلے میں ستر گول سے شکست دی تھی ۔ 

ای پیپر دی نیشن