چارسدہ (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ عدالت سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، جہانگیر ترین کی نااہلی پر عمران خان لڈو کھاتے رہے، سیاستدانوںکی نا اہلی عوامی عدالت میں ہونی چاہئے۔ چارسدہ کے علاقے کاترناب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کی نا اہلی سے خوشی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی نا اہلی عوامی عدالت میں ہونی چاہئے۔ آفتاب شیر پائو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لڈو کھاتے رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبل از انتخابات کیخلاف ہیں۔ وزارت عظمی کی کرسی آگے اور عمران خان پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
جہانگیر ترین کی نااہلی پر عمران خان لڈو کھاتے رہے، ، شیرپاؤ
Dec 17, 2017