ریاض (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کئے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت دو ریاستی حل ضروری ہے جبکہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا اور اس سے مختلف کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی۔ انہوں یہ بات فرانسیسی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی اس دوران عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب القدس پر امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت2 ریاستی حل ضروری ہے جبکہ مشرقی القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہوگا اور اس سے مختلف کوئی بھی بات معنی نہیں رکھتی۔