اسلام آباد +پشاور (نیٹ نیوز) سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی کے موقع پر پاک فوج نے نیا ترانہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے نغمے ”ہمیں آگے ہی جانا ہے“ کو عمران رضا نے تحریر کیا ہے جس کے موسیقار صابر علی بگا ہیں اور اس گیت کو ننھے گلوکار زائر علی بگا نے گایا ہے۔ ملی نغمہ میں عزم کیا گیا ہے کہ ہمیں آگے ہی جانا ہے۔ چلے گا چال دشمن جو اسے ناکام بنانا ہے۔ چلیں جو ساتھ ہم ملکر تو منزل پاس آ جائے۔ جو اپنا ہے ہمارا ہے سفر میں ساتھ آ جائے۔ میجر جنرل آصف غفورنے خصوصی نغمے کو ٹریٹر پر پوسٹ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ”نیور فورگیٹ“ اور ہم نہیں بھولے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ طلبہ، والدین اور اساتذہ کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشتگردی کے ناسور کو علم کی روشنی سے شکست دینے کا عزم کیا گیا۔
ہیش ٹیگ