انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے

Dec 17, 2018

اسلام آباد(اے این این ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے(آج)17 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے ۔ ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے جاتے رہے تاہم ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم جنرل کلازز ایکٹ کے تحت اگر آخری تاریخ میں تعطیل ہو تو اس میں خود بخود ورکنگ ڈے تک کی توسیع ہو جاتی ہے جس کے تحت 17 دسمبر گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ دفتری اوقات کار میں 17 دسمبر کو ٹیکس دفاتر یہ گوشوارے وصول کریں گے جبکہ آن لائن گوشوارے 17 دسمبر کی رات 12 بجے تک وصول کئے جائیں گے۔
ٹیکس گوشوارے

مزیدخبریں