لاہور (خصوصی رپورٹر) 16 دسمبر 1971ءکو سقوط ڈھاکہ کے غم میں یوم سقوط ڈھاکہ منایا گیا ۔ اس موقع پرتقریبات میں سقوط ڈھاکہ کوملکی تاریخ کا ایک درد ناک اور نہ بھولنے والا واقعہ قرار دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی سقوط ڈھاکہ کے زخم تازہ ہیں۔ اور اہل وطن اس سانحہ کے دکھ اور کسک اب بھی محسوس کرتے ہیں۔ یہ سانحہ وقوع پذیر ہونے میں غیروں کیسازشیں، اپنوںکی حق تلفی اور بڑوں کی کوتاہی شامل تھی۔ مقررین نے کہا ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔
(یوم سقوط ڈھاکہ )