”ڈاکٹر اسرار امریکی صدارتی نظام کو اسلام کے قریب سمجھتے تھے“

لاہور (اشرف ممتاز / دی نیشن رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا نیا پاکستان کا وژن دراصل قائداعظم محمد علی جناحؒ کا وژن ہے۔ وزیراعظم نے اپنے دعوے کی تصدیق کے لئے اپنے ٹویٹر پر مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ڈاکٹر اسرار نے ڈاکٹر ریاض علی شاہ کی ڈائری سے اقتباس پڑھا۔ یاد رہے ڈاکٹر ریاض علی شاہ نے قائداعظم کا ٹی بی کا علاج کیا تھا۔ ویڈیو میں ڈاکٹر اسرار قائداعظم کا حوالہ دیتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ دنیا کے نقشہ پر پاکستان حضور اکرم کی رحمت سے ابھرا ہے، اب پاکستانی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے خلافت راشدہ کے ماڈل پر نئی ریاست بنائیں۔ اللہ تعالی مسلمانوں کو دنیا میں حکومت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ ڈاکٹر اسرار بھی جمہوریت کے مخالف اور خلافت کے حق میں تھے۔ انہوں نے پاکستان میں تحریک خلافت شروع کی لیکن انہیں عوام کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔ وہ عظیم مبلغ تھے جنہوں نے اسلام کی تعلیمات عام کرنے کیلئے اپنی زندگی گزاری۔ ڈاکٹر اسرار نے خلافت کے موضوع پر اپنی رائے دی انہوں نے ایک مرتبہ عدالت میں یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ امریکی صدارتی نظام اسلام کے قریب ہے۔
نظام

ای پیپر دی نیشن