اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) وزیراعظم شکایتی پورٹل پر اب تک 47 روز مےں اےک لاکھ 72 ہزار درخواستےں موصول ہوئی ہےں۔وزیراعظم شکایتی پورٹل 28ا کتوبر کو لانچ کیا گیا تھا تا کہ ان کے عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل ہوسکے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کے مطابق 59 ہزار عوامی شکایات کاازالہ کردیاگیا ان میں قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کا ازالہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بجلی گیس پانی،تعلیم ،صحت، پولیس ،انصاف کی عدام فراہمی کے معاملات بی شامل ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق باقی شکایات پرکام جاری ہے ۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ29ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد57فیصد لوگوں نے 100فیصد اطمینان کا فیڈبیک دیا۔ انہوں نے لکھاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہرکوئی یہ پورٹل استعمال کرے تاکہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی کو بہتربناسکے ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضروری ہے اس ضمن میں وزیراعلی کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور شکایات کو حل کرنے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف انضباطی کاروائی بشمول مراعات میں کٹوتی شامل ہے ۔
وزیراعظم پورٹل
پرا ئم منسٹر پورٹل پر ایک لاکھ 72 ہزار در خواستیں موصول، 59 ہزار کا ازالہ عوام شکایات درج کر ائیں: وزیر اعظم
Dec 17, 2018