اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد (صفحہ 6بقیہ 6)
نوازشریف نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس کے بچوں کا دکھ آج بھی پوری قوم کے دل میں تازہ ہے، شہدانے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، اتوار کو محمد نوازشریف کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے پی ایس کے بچوں کا دکھ آج بھی پوری قوم کے دل میں تازہ ہے،اس افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں جن ماﺅں کی گود اجڑی ان کے غم میں شریک ہیں،پاکستان کے اصل ہیروز شہدااور ان کے اہلخانہ، ان کی مائیں، بیویاں اور بچے ہیں،اے پی ایس دہشت گردی کے خلاف اور امن کے لئے پورے پاکستان کے عزم کا دن ہے،آج دہشت گردی، پاکستان کی سالمیت، دفاع اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، بیان میں مز ید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جس عزم، ہمت اور جرات سے جنگ لڑی ہے، دنیا میں اس کی مثال نہیں،ہماری عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہی آج امن کی روشنی چارسو پھیلی،شہدانے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والی حکمت عملی پر بھرپور عمل درآمد کرایا،اللہ تعالی شہداکو اعلی وارفع مرتبے عطا فرمائے، غمزدہ خاندانوں کو صبر دے۔ آمین
نوازشریف/ پیغام
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا (صفحہ 6بقیہ 7)
ہے کہ2014میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے،معصوم بچوں کا لہو بہاکر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھاگیا،یہ دن دہشت گردی کے خلاف یک جہتی کا دن ہے،نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم، سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فیصلہ کیا۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ2014میں ہونے والے سانحہ کا غم آج بھی قوم کے دل اور یاد میں زندہ ہے۔ معصوم بچوں کا لہو بہاکر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھاگیا ۔ انہوں نے کہا یہ دن دہشت گردی کے خلاف یک جہتی کا دن ہے،نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم، سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فیصلہ کیا،قوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ شہداکی قربانیوں سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،مسلح افواج، رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اے پی ایس سمیت تمام شہداکے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں،دعاہے کہ اللہ تعالی شہداکو بہترین اور اعلی درجات عطافرمائے، غمزدہ خاندانوں کو صبرجمیل دے۔
شہباز شریفپیغام