وزیراعظم شکایتی سیل میں ایک لاکھ 72 ہزار درخواستیں موصول،59 ہزار کا ازالہ

Dec 17, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) ،، وزیراعظم شکایتی پورٹل ،، اب تک 47روز مےں اےک لاکھ 72ہزار درخواستےں موصول ہوئی ہےں جن مےں سے 59ہزار عوامی شکاےات کا ازالہ کر دےا گےا ہے ۔ وزیراعظم شکایتی پورٹل ،، 28اکتوبر کو لانچ کیاگیا تھا تاکہ ان کے عوامی مسائل کا فوری اور موثر (صفحہ 6بقیہ 29)
حل ہوسکے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کے مطابق 59ہزار عوامی شکایات کاازالہ کردیاگیا ان میں قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کا ازالہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بجلی گیس پانی،تعلیم ،صحت، پولیس ،انصاف کی عدام فراہمی کے معاملات بھی شامل ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق باقی شکایات پرکام جاری ہے ۔29ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد57فیصد لوگوں نے 100فیصد اطمینان کا فیڈبیک دیا۔ انہوں نے لکھاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہرکوئی یہ پورٹل استعمال کرے تاکہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی کو بہتربناسکے ۔
وزیراعظم شکایتی پورٹل

مزیدخبریں