اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) ،، وزیراعظم شکایتی پورٹل ،، اب تک 47روز میں ایک لاکھ 72ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 59ہزار عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم شکایتی پورٹل ،، 28اکتوبر کو لانچ کیاگیا تھا تاکہ ان کے عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل ہوسکے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کے مطابق 59ہزار عوامی شکایات کاازالہ کردیاگیا ان میں قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کا ازالہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بجلی گیس پانی،تعلیم ،صحت، پولیس ،انصاف کی عدام فراہمی کے معاملات بھی شامل ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق باقی شکایات پرکام جاری ہے ۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 47روزمیں ایک لاکھ 72ہزار شکایات پورٹل پرموصول ہوئیں۔29ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد57فیصد لوگوں نے 100فیصد اطمینان کا فیڈبیک دیا۔ انہوں نے لکھاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہرکوئی یہ پورٹل استعمال کرے تاکہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی کو بہتربناسکے ۔ جب کہ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضروری ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور شکایات کو حل کرنے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف انضباطی کاروائی بشمول مراعات میں کٹوتی شامل ہے ۔