سٹراسبرگ (صباح نیوز)فرانس کے شہر اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں حملے کے ملزم کے والدین اور دو بھائیوں کو پولیس نے رہا کردیا۔پراسیکوٹر کے مطابق حملہ آور سے تعلق رکھنے والے مزید 3 افراد زیر حراست ہیں، حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔حکام کے مطابق مارا جانے والا شخص عادی مجرم تھا جسے کئی یورپی ممالک میں سزا ہو چکی تھی۔ وہ تشدد اور ڈاکے سمیت کئی جرائم میں سزا یافتہ تھا۔واضح رہے کہ کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔