پرتھ(اے پی پی) مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لیکر سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کے ہم پلہ ہو گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، یہ ساتواں موقع ہے کہ لیون نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لی ہوں، اس سے قبل متھایا مرلی دھرن نے سات بار بھارت کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں پانچ یا زائد کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔، عمران خان، این بوتھم اور میلکم والر نے 6، 6 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا، اس کے ساتھ ساتھ نیتھن لیون بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بھی بن گئے ہیں، جیمز اینڈرسن 110 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، مرلی دھرن 105 وکٹیں لیکر دوسرے، عمران خان 94 وکٹیں لیکر تیسرے اور نیتھن لیون 77 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، میلکم والر نے 76 اور سٹورٹ براڈ نے 70 وکٹیں لے رکھی تھیں۔