مری روڈ کے اطراف میںبند کی گئیں سڑکوں کی جگہ انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں،ثناء اللہ اختر

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ میٹروبس ٹریک کی تعمیر کے منصو بے کے تحت مری روڈکے اطراف بند کی جانے والی سڑکوں کی جگہ انڈر پاسزکی تعمیرکی تجویز تھی مگر بعد ازاں اسے نظر اندازِکئے جانے سے مذکورہ سڑک سے متصل آبادیوں کے شہری آمدورفت کے سلسلے میںمشکلات سے دوچار رہتے ہیںبلکہ مری روڈ پر ٹریفک جام کاایک یہ بھی سبب ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو منصوبہ کے تحت بندیامتاثر ہونے والی اہم سڑکوں اورکراسنگ میں ڈبل روڈ،رحمان آباچوک ، نازسینماچوک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوم الناس کی آمد کی مشکلات دور کرنے کے لیے مری روڈ سے ملنے والی سڑکوں کی جگہ انڈر پاسز تعمیر کرے۔ انہوںنے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ رفتڈاکٹر نیاز اکملامل شریک تھے ۔

ای پیپر دی نیشن