مستقبل میں پانی و تونائی کے بحرانوں سے بچنے کیلئے کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائے،نثار خان

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے )خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن نے کہاہے کہ ارباب اختیار مستقبل میں پانی و توانائی کے بحرانوں کا سامنا کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے لیے کالا باغ کی تعمیر سے متعلق اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ و موسمی تبدیلیوں کی صورت حال کی بنا پر پہلے سے موجود ڈیموںمیںپانی کے ذخیروںمیںمسلسل کمی آ رہی ہے جو معاشی پیش رفت کو متاثر کر سکتی ہے جس کا واحد حل آبی ذخائر کی تعمیر ہے -- انہوں نے یہ بات راولپنڈی میںخاکساروں اور ان کے معا ونین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد، ا ختر قریشی ، خالد محمود ، عامر میر ، صلاح الدین زبیری ، مسعود کیانی ،قاضی قدوس ،احتشام بھٹی و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن