اسلام آباد(نیوزرپورٹر) آ ل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کے چیئر مین عبدالمناف خان کہا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم سے ہی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ملک میں ایسا قانون ہونا چاہئے جس کے تحت ہر سال مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں خود کا رطریقہ سے اضافہ ہو تاکہ ملازمین کو ہر سال تنخواہوں میں اضافے کے لئے سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ تنخواہ اور پینشن میں ایڈ ہاک ریلیف ضم کر کے نئے پے سکیلوں کا اجرا کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تمام محکمہ جات اور اداروں کو ایڈہاک ازم، کنٹریکٹ پالیسی اورڈیلی ویجز سے پاک کر کے سروس سٹریکچر دیا جائے۔ جن جن محکموں اور اداروں میں ایڈہاک ازم، کنٹریکٹ پالیسی اورڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین ہیں ان کو مستقل کیا جائے۔ اور انشورنس کی رقم ملازمین کوریٹائرمنٹ پر ہی دی جائے مرنے کی شرط کو ختم کیا جائے۔ دوران ملازمت کسی ملازم کی موت کی صورت میں یا پینشنز کی موت کی صورت میں فیملی پینشن 100فیصد دی جائے۔ سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے ٹریننگ اور ملازمتوں میں کوٹہ مختض کیا جائے۔ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازم، ملازمہ کے بچوں کو اہلیت کی بنیاد پر سروس دی جائے۔ سکیل نمبر 10تک ہی سروس دینے کی شرط کو ختم کیا جائے۔ میڈیکل چھٹی کی صورت میں تنخواہ کی بندش کو ختم کیا جائے ۔ اگر مطالبا ت نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے۔ اور 20فروری کو آخری دھرنا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دیں گے۔جہاں سے وزیر اعظم ہاس تک مارچ کریں گے۔
تنخواہ اور پینشن میں ایڈ ہاک ریلیف ضم کر کے نئے پے سکیلوں کا اجرا کیا جائے
Dec 17, 2018