اسلا م آباد(وقائع نگار خصوصی) سرپرست ِ اعلیٰ سپریم شیعہ علما ء بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران سیاستدان سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحات سے سبق سیکھیں اگر حکمران اور سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے دشمنانِ دین و وطن کو زیر کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں تو بڑے سے بڑا شیطان پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پوری قوم شہدائے سانحہ سقوطِ ڈھاکہ اور شہدائے اے پی ایس پشاور کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ، 16دسمبر پاکستان کا یوم سیاہ اور یوم محاسبہ ہے وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی کے بدترین سانحات کے تحقیقاتی کمیشنوں کی رپورٹیں سامنے نہ آنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے ؟گزشتہ روز بلوچستان میں متعدد فوجی جوانوں کو ٹارگٹ بنانا ازلی دشمن کی کاررستانی ہے جسکی پشت پر عالمی شیطان امریکہ ہے جو سی پیک کو سبوتاژ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔