سردی کی شدت کی شدت میں اضافہ راولپنڈی شہر اور کینٹ میں لنڈے کے ٹھیلے سج گئے ،کوٹ کے سٹالوں پر خریداروں کا رش

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) دسمبر میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی راولپنڈی شہر اور کینٹ میں لنڈے کے ٹھیلے سج گئے اس بار لنڈے کے کوٹ اتوار کے روز جگہ جگہ لٹکائے گئے جن پر خریداروں کا رش رہا خریدار کوٹ چیک کرنے کے دوران اس کی گرمی دینے کی استعداد اور نیا پن سب سے زیادہ اپنی ترجیح بنائے الٹ پلٹ کر چیک کرنے میں مگن نظر آئے جبکہ لنڈا بیچنے والے بھی ہر کوٹ کی وہ تعریفیں کرتے کہ جیسے اسے برطانیہ اور امریکہ میں تو کسی نے ٹچ نہیں کیا پہلا ہاتھ ہی خریدار کا اس پر پڑرہا ہے سربازار کوٹ خریدنے والے پہن کر بھی اپنی تسلی میں مصروف رہے ۔

ای پیپر دی نیشن