مسیحی برادری کومذہبی رسومات کی ادائیگی اور تہوار منانے کی پوری آزادی حاصل ہے

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے) پنجاب کے وزیر خواندگی ، غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہاہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کے تہوار میں تمام اہل وطن جوش و خروش کے ساتھ شریک ہیں اور انہیں اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی اور تہوار منانے کی پوری آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے یہ بات نیو کٹاریاں راولپنڈی میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر لیڈی کونسلر شمیم منظور یوسی 13 ، پاسٹر بشارت ، مسٹر فلپ، ایلڈرشہزاد ابراہیم، چیئر مین سید شہزاد ہاشمی ، طلعت اختر اور دیگر مسیحی رہنما بھی موجود تھے ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی ، امن و استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن