لاہور ( سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈنے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 311رنز بنا کر29رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ ولیمسن 91رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ لاتھم 121اور ٹیلر 50رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔سری لنکن ٹیم نے 275رنز9کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم اننگز 282رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کمارا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ٹم سائوتھی نے 6نیل واگنر نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 311رنز بنا کر29رنز کی برتری حاصل کر لی ‘ جیت راول اور ٹالاتھم نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، راول 43 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر لاتھم نے کپتان ولیمسن کے ساتھ مل کر آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب درگت بنائی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 162قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 221تک پہنچا دیا، ڈی سلوا نے ولیمسن کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 91رنز کی اننگز کھیلی۔روس ٹیلر اور لاتھم نے تیسری وکٹ میں 90ناقابل شکست رنز جوڑ کر نہ صرف سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو برتری بھی دلا دی، لاتھم 121 اور ٹیلر 50رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کمارا اور سلوا نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ویلنگٹن ٹیسٹ،ٹام لاتھم کی سنچری نیوزی لینڈ کے 2وکٹوں پر 311رنز
Dec 17, 2018