سانحہ مشرقی پاکستان اندر کی نااہلی ،مفافقت و نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں سقوط ڈھاکہ اسباب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مشرقی پاکستان اندر کی نااہلی ،مفافقت و نفرتوں کی آبیاری کا نتیجہ تھا ۔ ملک کے اندر جب شیرازہ بکھرا ہوا تھا تو ازلی دشمن بھارت نے کاری وار کیا ۔ منظم اور بہادر فوج لازوال قربانیوں کے باوجود دشمن کے سامنے ڈھیر ہوگئی ۔ 1970 ء کے انتخابات میں فوجی حکومت کی بدنیتی جمہوری حکومت میں بالادست حصہ داری تھی ۔ انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کیے گئے ۔ مغربی پاکستان میں سازشی ساز باز ،گٹھ جوڑ کے تانے بانے تیار کیے گئے اس کے مقابلہ میں مشرقی پاکستان کے سازشی عناصر کو بھارتی آشیر باد حاصل تھی۔ اکثریتی پارٹی کو اقتدار نہ دینے اور مشرقی پاکستان میں فوجی ایکشن ، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے سے حالات مغربی پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گئے ۔

ای پیپر دی نیشن