مین ہمیں چھیڑا نہ جائے، خاموشی توڑ دی تو کئی چہرے بے نقاب ہو جائینگے، حاجی اورنگزیب

گجرات (نامہ نگار) آتشزگی میںعلینا سنٹر کے جل جانے کے بعد این او سی کے بغیر تعمیر شروع کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل کی ہدایت پر تھانہ سول لائن نے حاجی اورنگ زیب بٹ، ذیشان زیب بٹ اور آصف شفیع کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ 132/3 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او تھانہ سول لائن ذوالفقار دریا کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد آصف شفیع کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 69کے راہنما حاجی اورنگ زیب بٹ نے مقدمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم گجرات کی ضلعی انتظامیہ کی مجبوریوں اور بے بسی سے پوری طرح واقف ہیں کہ انہیں کن کی ہدایات پر حالیہ دور اقتدار میں انتقامی کارروائیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔ ماضی گواہ ہے کہ ن لیگ کے 10سالہ دور اقتدار میں رہتے ہوئے نہ تو لوگوں پر مقدمات درج کروائے اور نہ ہی کسی کوانتقام کا نشانہ بنایا ‘ ماضی کی طرح اب بھی اقتدار میں جا کر گجرات کے عوامی نمائندے اپوزیشن جماعت کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہنے والوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے کبھی اْنکی ہائوسنگ کالونیاں گرا رہے ہیں۔ کبھی علینا سنٹر کی صفائی مرمت کروانے کے نام پر مجھ پر اور میرے بیٹے ذیشان زیب بٹ پر مقدمہ درج کر کے اپنی پرانی روش جاری رکھے ہوئے ہیں ‘ حالانکہ سارا شہر جانتا ہے کہ علینا سنٹر جل جانے سے اس سے وابستہ کتنے خاندانوں کو بے روزگار ی ‘ فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑا ہے ‘ انتظامیہ ان پر مرہم رکھنے کی بجائے مجبور ہو کر ہمیں ہی ٹارگٹ کر رہی ہے ‘ہم صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں ‘ ہمیں خاموش ہی رہنے دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...