سٹی ونٹر کلاسک گالف چیمپئن شپ لاہور جمخانہ کے نسیم سہیل نے جیت لی

Dec 17, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیک سٹی ونٹر کلاسک گالف ٹورنامنٹ 2019ء گراس کا ٹائٹل لاہور جم خانہ کے نسیم سہیل نے جیت لیا۔گیریژن کے کرنل ایوب نے دوسری جبکہ پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) حلال حسین نے تیسری پوزیشن کے ساتھ ہول ان ون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جس پر لیک سٹی گالف کلب کے گوہر اعجاز کی جانب سے انہیں گالف سیٹ انعام میں دیا۔ نیٹ کیٹگری میں سہیل کبیر نے پہلی، اعظم ملک نے دوسری جبکہ بریگیڈئر مصدق نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

مزیدخبریں