ساؤتھ ایشین گیمز میں نیا ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد جمع

Dec 17, 2019


لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کایہ ایوان ساؤتھ ایشیئن (سیف) گیمز2019 ء میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم کرنے والے ارشد ندیم کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتاہے ، ارشد ندیم نے 86.29 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا اورپاکستان کا نام بلند کیا ہے ، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ دنیا میں ملک کانام روشن کرسکیں۔

مزیدخبریں