لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز ملتان کرکٹ گرائونڈ نواں شہر کا دورہ کیا اور سپورٹس کی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے گرائونڈ، چاردیواری اور دیگر سہولتوںکا تفصیلی جائزہ لیا ، ان کا کہنا تھا کہ نواں شہر کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور اس میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس کی سمری تیار کرکے منظوری لی جائے گی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم اور ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان محمد جمیل کامران بھی موجود تھے۔
ڈی جی سپورٹس عدنان ارشد اولکھ کا دورہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم
Dec 17, 2019