مستقبل کی حکمت عملی کیلئے پی سی بی کا ایمرجنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں انڈر 19 اور قائد اعظم ٹرافی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ گذشتہ تین سال کے دوران مختلف ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کی حکمت عملی کے پیش نظر ایمر جنگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کیمپ کا مقصد ایمر جنگ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام یہ کیمپ طویل مدت کا ہوگا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی سکلز اور فٹنس کو بھی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...