قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی پہنچ گئی

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ملک میں دس سال کے طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کاسفر جاری ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا قلعہ کہا جاتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے یہاں41 میں سے 21 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔اس مقام پر جیت کا قابل رشک تناسب رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو صرف 2ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...