انجمن حمایت اسلام کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب 19 دسمبرکوحمایت اسلام طبیہ کالج میںہوگی: حکیم عزیزالرحمن جگرانوی

لاہور (پ ر)چیئرمین انجمن حمایت اسلام اور ممتاز سماجی شخصیت حکیم عزیز الرحمن جگرانوی نے کہاہے کہ انجمن حمایت اسلام کے 135ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں 19 دسمبر بروز جمعرات صبح 10 بجے حمایت اسلام طبیہ کالج لاہور میںایک تقریب منعقد ہوگی جس سے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب اور انعامات تقسیم کریں گے تقریب سے ممتاز مذہبی سکالر اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے کوآرڈینیٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی، جسٹس (ر) منظور حسین سیال، میاں محمد منیر ، مرزا خادم حسین جرال ، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی خالد حمید اور خواجہ مشتاق احمد خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن