لاہور (خصوصی نامہ نگار)انتہا پسندی ، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کو باہمی اتحاد سے شکست دی جاسکتی ہے۔ پاکستان اوربین الاقوامی سطح پر اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا کو خاموشی توڑنی ہوگی۔ آئین پاکستان مسلم اور غیر مسلم پاکستانیوں کو مکمل حقوق دیتا ہے۔ پاکستان علماء کونسل ہر سطح پر بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ اور ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔ سانحہ اے پی ایس کو پانچ سال گزر گئے لیکن پاکستانی قوم اس عظیم سانحہ میںشہید ہونے والے اپنے بچوں کو نہیں بھولی، اس عظیم سانحے نے پوری قوم کودہشتگردی کے خلاف متحد کردیا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا اسد زکریا قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ طاہر الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ قائدین نے کہا کہ انتہا پسندی ، دہشتگردی ، فرقہ وارانہ تشدد اور اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا میں ایک منظم جدو جہد کی ضرورت ہے ۔
انتہا پسندی ،دہشتگردی اوراسلاموفوبیا کو اتحاد سے شکست دی جاسکتی ہے:طاہر اشرفی
Dec 17, 2019