عمران خان کی سوئزر لینڈ آمد، عالمی پناہ گزینوں کے فورم میں شرکت کریں گے

جنیوا: وزیراعظم عمران خان سوئزر لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہ ان کا استقبال اقوام متحدہ جنیوا میں پا کستان کے مستقبل مندوب خلیل ہاشمی ، اعلیٰ سوئس حکام، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور پاکستانی سفیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

 وزیراعظم کے ہمراہ سوئزر لینڈ پہنچنے والوں میں ان کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ہیں۔

عالمی پناہ گزینوں کے فورم کی میزبانی یو این ایچ سی آر اور سوئزر لینڈ کی حکومت مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان فورم میں پاکستانی مؤقف پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے خطاب میں خصوصی ذکر کریں گے۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلوبل ریفیوجی فورم پاکستان کی سخاوت اور انسان دوست قیادت کی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گلوبل ریفیوجی فورم گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کے لیے پاکستانیوں کی محبت کی پہچان ہے۔وزیراعظم عمران سوئزر لینڈ اپنا دورہ بحرین مکمل کرکے پہنچے ہیں۔ انہوں نے اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا تھا۔

ملائیشیا میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن