پیر کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول سے 4روز قبل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ایسا دکھائی دیتا ہے حکومت کے پاس کوئی بزنس نہیں یا حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی چلانے میں دلچسپی نہیں پچھلے کئی دنوں سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لئے قائم کر دہ پارلیمانی کمیٹی کے غیر رسمی اجلاس سپیکر چیمبر میں ہو رہے ہیں لیکن تاحال چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری بارے میں کو پیش رفت نہیں ہوئی اس وقت الیکشن کمیشن عملاً غیر فعال ہو چکا ہے حکومت الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری ک بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر بنوانا چاہتی ہے اپوزیشن نے ان کانام مسترد کر دیا ہے تاحال الیکشن کمیشن پر ہونے والی تقرریوں پر ڈیڈ لاک پایا جاتا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چوتھے پروڈکشن آرڈر پر خواجہ سعد رفیق اور دوسرے پروڈکشن آرڈر پر شاہد خاقان عباسی کو پارلیمان میں لا یاگیا جب کہ تاحال سپیکر پاکستان مسلم لیگ کے رکن رانا ثنا اللہ کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے تیار نہیں بہرحال پاکستان مسلم لیگ (ن) سپیکر کو رانا ثنا اللہ کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یاددہانی کراتی رہتی ہے اس ایشو پر شاہد خاقان عباسی کی سپیکر سے تلخ نوائی بھی ہو چکی ہے ۔
پارلیمان میں’’بھارتی سٹیزن ایکٹ، مقبوضہ کشمیر، آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ‘‘ موضوع گفتگو
Dec 17, 2019