لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار اکشے کمار نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر اکشے کمار نے احتجاج کے دوران وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو لائک کیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو کو لائک کرنے کے بعد بھارتی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اکشے کو اپنی غلطی تسلیم کرنی پڑی۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف اتوار کو پولیس نے کارروائی کی تھی جس کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور اکشے کمار نے اس وڈیو کو لائک کر دیا تھا۔ ردعمل اتنا شدید تھا کہ اکشے کمار کو اپنے عمل کی وضاحت دینا پڑی۔ اکشے کمار کی جانب سے غلطی سے لائک کی گئی اس ویڈیو میں پولیس کو کارروائی کیلے تیار دکھایا گیا تھا لیکن اس میںکوئی بھی طالب علم نظر نہیںآ رہا تھا اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ مبارک ہو جامعہ میں آزادی ملی ہے۔