پی آئی سی حملہ‘ پاکستان بار دیگر تنظیموں کا مذمت نہ کرنا افسوسناک: سینئر وکلاء کا کھلا خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء نے پی آئی سی کے واقعہ پر پاکستان بار کونسل کے نام کھلا خط لکھ دیا۔ عابد حسن منٹو‘ رضا کاظم‘ مخدوم علی خان‘ بابر ستار‘ سلمان اکرم راجہ سمیت 55 وکلاء نے مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء پی آئی سی پر وکلاء برادری کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات ناقابل فہم اور باعث اذیت ہے کہ جنہیں قانون کی پریکٹس کا لائسنس دیا وہ ہسپتال پر حملہ کریں خواہ اس حملے کی اشتعال انگیزی سمیت کوئی بھی وجہ ہو، آئین احتجاج کا حق دیتا ہے مگر یہ حق عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کا واقعہ کی واضح انداز میں مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث تمام وکلاء کے خلاف فوری انضباطی کارروائی کی جائے گی اور ملوث وکلاء کو ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر پاکستان بار کونسل سزا دے گی۔ بار کونسل‘ بار ایسوسی ایشنز پیشے کے تقدس‘ وقار‘ احترام کی بحالی کیلئے مثبت اقدامات کریں۔ پی آئی سی حملہ کے بعد اب خود احتسابی کا وقت آ گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث‘ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...