اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے ایف آئی اے کے تین ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ پولیس گروپ گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر معین مسعود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پولیس گروپ گریڈ بیس کے افسر محمد رضوان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون، ہمایوں مسعود سندھو کو ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 2 تعینات کر دیا گیا۔ با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر نور احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا انور بخاری کو سیکشن 10 کے تحت ای ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر سید توقیر حسین جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم اور عالمگیر چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انڈسٹریل کارپوریشن مقرر کر دیئے گئے۔ طاہر ریاض کا دو سال کیلئے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔