اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے جمع کرائے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹس میں توسیع کردی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بینک میں جمع کروائے گئے پانچ ارب ڈالرز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ اس کے نتیجے میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو نرم قرضے میں بدلنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک سے قرضے پر شرح سود بھی کم سے کم رکھنے کا کہا جائے گا۔