سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو مخصوص قانون بنانے کا نہیں کہہ سکتی: فواد چودھری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بڑا سوال یہ ہے کہ اس ملک میں سپریم کون ہے پارلیمان یا سپریم کورٹ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے تعین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعدا یک ٹویٹ میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو کوئی مخصوص قانون بنانے کا کہہ سکتی ہے؟ انہوں نے کہا اگرسپریم کورٹ ایسا کہ سکتی ہے تو پھر پارلیمان مقتدر اعلی نہیں ہے،فواد چوہدری نے کہا اسی طرح یہ کہنا کہ روایات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔ یہ بھی قانون کی درست تشریح نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...