اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے دس اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ جبکہ اکبر ایس بابر کی حد تک نوٹس واپس لے لیا ہے۔ پیر کو سماعت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے صرف الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا۔ دوران سماعت شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری چار درخواستوں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے صحیح طریقے سے نہیں سنا گیا۔