بھارتی فوج کی وادی لیپا کی سول آبادی پر گولہ باری، ایک طالب علم شہید

ہٹیاں بالا(نامہ نگار) شدید برف باری اور سردی میں بھارتی فوج کی وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے ایک طالب علم شہید، ایک زخمی اور آٹھ مکانات جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ لیپا سے ملحقہ بازار اور تعلیمی ادارے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت بند کر دیے گئے۔ لوگ مورچوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے بھارتی فوج نے وادی لیپا کے دیہاتوں منڈا کلی، چننیاں اور نوکوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجہ میں سولہ سالہ جماعت دہم کا طالب علم جواد ولد محمد اشتیاق ساکنہ منڈا کلی شہید، گیارہ سالہ جماعت پنجم کا طالب علم احسان ولد لیاقت زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے طالب علم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی گولہ باری کے باعث آٹھ رہائشی مکانات کے جزوی طور پر تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بھارتی گولہ باری کے باعث یونین کونسل نوکوٹ کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے، چننیاں، نوکوٹ اور کیسر کوٹ کے بازار بھی بند کر دیئے گئے۔ پہلی بار جب بھارتی فوج نے شدید سردی اور برفباری کے دوران وادی لیپا کی سول آبادی کو نشانہ بنایا جسکے باعث عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کے بعد پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...