لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے نومسلم سکھ لڑکی کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر حکام کو ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا اور رپورٹ 24 دسمبر کو طلب کر لی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جگجیت کور کو ملزم حسان نے اغوا کیا، ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا۔ بہن جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔