بلوچستان کی ولاگرانیتا جلیل کا دو ساتھی فنکاروں پر ہراسانی کا مقدمہ

Dec 17, 2019

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پہلی ولاگر کا اعزاز رکھنے والی خاتون انیتا جلیل بلوچ نے اپنے دو مرد فنکار ساتھیوں پر ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انیتا جلیل نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور ساتھ ہی انھوں نے گوادر کی پولیس اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چند روز قبل انیتا جلیل کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ خبریں آ رہی تھیں کہ انھوں نے خود کشی کی کوشش کی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں وہ زخمی حالت میں لوگوں سے اپنی صحت یابی کی دعا کی درخواست کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں