اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پہلے شیل گیس ویل KUC-1کی ڈرلنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے شیل گیس کے اس کنویںKUC-1 کو تکنیکی طور پر دو مراحل میں کھودنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کنویں کو عمودی سیکشن میں کھودا جائے گا اور ذخائر کی جانچ پڑتال کے بعد فریک آپریشن عمل میں لایا جائے گا۔