چکوال(شفیق ملک)ـچکوال چیمبر آف کامرس میں گذشتہ روز ہونے والے اجتماع میں متاثرین تاجروں کی نمائندگی ارشد چشتی اور قاضی عامر نوید نے کی اوربتایا کہ متاثرین گزشتہ تیس سے چالیس سال تک بلدیہ چکوال کے کرایہ دار ہیں اور قواعد وضوابط کے مطابق ہرسال کرایہ میں دس فیصد اضافہ بھی کررہے ہیں اور اس حوالے سے تاجروںنے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ان دکانوں پر کر رکھی ہے جسے اب بلدیہ چکوال جبری طور پر خالی کروا کر ان کی نیلامی کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں چکوال چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری شہزاد سعادت، اعجاز منہاس،چوہدری معین اکرم اور حاجی نور سلطان کے علاوہ ملک شوکت بھی موجود تھے۔ اجلاس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکالے گی۔ اس موقع پر سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے بتایا کہ چھپڑ بازار چکوال کو بہترین ماڈل بازار بنانا میرا مشکل ہے اور جب بازار خوبصورت ہونگے تو تجارتی سرگرمیوں میںاضافہ ہوگا۔